Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلیپ کمار روبہ صحت

ممبئی۔۔۔۔۔بالی ووڈ کے ممتاز اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار گردے کی تکلیف میں گزشتہ روزلیلاوتی اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے اب ان کی صحت بہترہے۔ اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ دلیپ کمار کو گردے کی تکلیف کے بعد اسپتال لایا گیاہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم دلیپ صاحب کی طبیعت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فی الحال وہ روبہ صحت ہیں۔ ڈاکٹر جلیل پرکار اور اور ان کی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتی۔

شیئر: