Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریبوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم

لکھنو-----اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے سی سی ایم کریٹیکل کیرمیڈیسن ڈائلیسس یونٹ اور نئی اوپی ڈی کے معائنے کے ساتھ سوائن فلو کے علاج کیلئے تیار کئے گئے آئیسولیٹیڈ وارڈ کو بھی دیکھا۔ انہوں نے سوائن فلو کے مریضوں کو علاج کی اچھی سہولت فراہم کرانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سبھی سبھی ضروری اقدام کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے ادارے کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے علاوہ اس سلسلے میں تعینات کئے گئے پیرا میڈیکل اسٹاف کے دریعے مریضوں کے ساتھ کئے جارہے برتاوؤ کے بارے میں بھی معلوماات حاصل کیں۔ انہوں نے ایس جی پی جی آئی کو ریاست کااعلیٰ سطح طبی ادارہ قراردیتے ہوئے تمام ضروری سہولتوں میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریب طبقوں کو بہتر طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں غیرضروری ٹیسٹ اور دوائیں نہ لکھیں- موجودوسائل کا مناسب استعمال کریں مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں کم خرچ پر مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر وزیر میڈیکل ایجوکیشن آشوتوش ٹنڈن اور دیگر افسران موجودتھے۔

شیئر: