اسلام آباد... نئی وفاقی کابینہ جمعہ کی صبح حلف اٹھائے گی۔ صدر ممنون حلف لیں گے۔ کابینہ میں چند اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزیر داخلہ کے علاوہ ت4 مزید نئے وزراءکو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لیگی قیادت نے وزراءکے قلمدانوں کے بھی فیصلے کر لئے۔ بیشتر وزارتیں انہی وزرا کے پاس رہیں گی جو نواز شریف کابینہ میں تھیں۔ چوہدری نثار نے باضابطہ طور پر وزیر اعظم شاہد خاقان کو بتا دیا کہ وہ کابینہ میںشامل نہیں ہونگے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف کو الیکشن لڑانے یا نہ لڑانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ این اے 120 کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔