نئی ہارر فلم ڈاون رینج کا ٹریلر ریلیز
ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم’’ داون رینج‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ ہالی وڈ میں چند روز قبل ہی کئی ہارر فلموں کے ٹریلر ریلیز ہوچکے ہیں۔ ہارر فلموں کے شائقین کیلئے خبر ہے کہ ڈاون رینج نامی خوفناک مناظر سے بھرپور نئی فلم کا ٹریلر آتے ہی مقبول ہوگیاہے۔ ڈاؤن رینج نوجوان دوستوں کی کہانی ہے جو ایک ٹرپ پر نکلتے ہیں جہاں انھیں کئی خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک اندیکھا قاتل ان کی جانوں کا دشمن بن جاتا ہے جو کئی افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیتاہے۔