Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ، عربوں کے مطالبات پورے کرے، امریکہ

 واشنگٹن..... مشرق قریب کی پالیسیوں کیلئے قائم واشنگٹن انسٹیٹیوٹ میں انسداد دہشتگردی پروگرام کے سابق ڈائریکٹر میتھیو لیوٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ قطری حکومت انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے مطالبات جلد از جلد پورے کردے۔ انہوںنے توجہ دلائی کہ سابق سیکریٹری خزانہ ڈیوڈ کوہن نے ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ قطر برسہا برس سے حماس کی مالی اعانت کررہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ قطر شام میں شدت پسند جماعتوں کی مالی اعانت میں مصروف ہے۔ امریکی عہدیدار نے قطری حکومت سے کہا کہ وہ انسداد دہشتگردی کے نئے قانون کے اجراءکے بعد ان اداروں اور شخصیات کی فہرست جاری کرے جنہیں وہ دہشتگردی کے زمرے میں شامل سمجھتا ہے۔ 

شیئر: