اسلام آباد .... رواں سال کادوسرا چاند گرہن 7 اگست پیرکوہو گاجوپاکستان کے علاوہ مغربی ایشیا کے ممالک آسڑیلیا، انٹارکٹکا، افریقہ، یورپ میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں جزوی طور پر 8 بجکر 50منٹ پر شروع ہو گا اور 11بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن ایک بجکر 51منٹ پر ختم ہو جائے گا۔