Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے،10نمبر کی جرسی پہنیں گے

 پیرس :فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ باضابطہ معاہدے کے نتیجے میں برازیلی اسٹار فٹ بالر نیمار دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔نیمار کو فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا سے 198 ملین پونڈ کی ریکارڈ قیمت میں خریدا ہے اور اس طرح نیمار نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فٹبال کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر کا نئے کلب کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے۔پانچ سال بارسلونا کے لیے کھیلنے والے نیمار اب30جون 2022 تک پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے کھیلیں گے ۔ نیمار نے بارسلونا کے لیے 123 میچز کھیلے اور 68 گول بنائے۔ فرانسیسی کلب نے نے جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیمار اور ان کے والد کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں نیمار معاہدے پر دستخط رہے ہیں۔معاہدے مطابق نیمار کو 5لاکھ پونڈ فی ہفتہ ملیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے کلب کی انتظامیہ کی توقعات پر پورا تریں گے۔نیمار پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے آج اپنا پہلا میچ بھی کھیلیں گے۔ نئے مہاعدے پر دستخطوں سے پہلے نیمار کا پرتگال میں طبی معائنہ ہوا جس کے بعد باقی کارروائی نمٹائی گئی۔جس کے بعد گزشتہ سہ پہر نئے کلب نے خصوصی تقریب میں ان کی رونمائی کی۔نیمار نے کہا ہے کہ جب سے وہ یورپ میں کھیلنے لگے ہیں انہیں فرانسیسی کلب اچھا لگتا ہے اور وہ اس کے مقابلے کی صلاحیت اور کامیابیوں کے لئے عزائم سے متاثر رہے ہیں۔

شیئر: