مدینہ منورہ۔۔۔۔مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے سعودی نوجوانوں کو روزگار میں مدد دینے کیلئے ریڑھی پر مقر ر20ہزار ریال فیس منسوخ کردی۔گورنریٹ کے ماتحت شباب المدینہ کمیٹی کے مشیر طلال فارسی نے المدینہ اخبار کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریڑھی والوں کو سرپرستی کی ضرورت ہے۔ گورنر مدینہ منورہ نے ان کی مدد کا تہیہ کرلیا ہے کمیٹی کے ارکان کی تعداد 1200ہے، ان میں 140رضا کار ہیں۔