مراد آباد.... اسکول کے طلباءو طالبات نے اپنے فوجی بھائیوں کیلئے 100فٹ طویل ”راکھی“ تیار کی ہے۔ اس میں انہوں نے ہر ریاست کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے۔ اس طویل راکھی کا مقصد ملک میں امن اور ہم آہنگی بھی پیدا کرنا ہے۔ اس میں رنگا رنگ کاغذ، کپڑا، لیس اور متعدد آرائشی مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔ طلباءکا کہناہے کہ کشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد انہوں نے سوچا کہ فوجیوں کیلئے کچھ کرنا چاہئے اور اسکے بعد انہوں نے اتنی بڑی راکھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جو ہندوستانی فوجی بھائیوں کو بھیج دی گئی ہے۔