Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیشہ خاموش نہیں رہوں گا،نوازشریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی جنگ قانون کے اندر رہتے ہوئے لڑیں گے۔ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے پرانتقام کا نشانہ بنایاگیا ۔ جو کچھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ کوئی کرپشن،کک بیک یاسرکاری خزانے میں کرپشن کی ہوتی توکوئی بات تھی،ثبوت تو دور کی بات کرپشن کا الزام تک نہیں ۔ اتوار کوپنجاب ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بیٹے نے پیسے باہر سے بھجوائے،دوسرے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔اس پراعتراض سمجھ سے بالاترہے۔ کسی وزیراعظم سے اس بڑا اور کیا مذاق ہوسکتا ہے۔ جب تنخواہ لی ہی نہیں تو ظاہر کیسے کرتے ۔انہوں نے کہا کہ بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہے اورکہنا چاہتا ہوں لیکن ابھی خاموش رہنا چاہتا ہوں لیکن ہمیشہ خاموش نہیں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ترقی کا پہیہ رکا ہویا ملک میں انتشارپھیلا ہو، ملک معاشی طور پر بہترین چل رہا تھا۔نوازشریف نے کہا کہ ملک جب ٹوٹا تو سب روئے کیا ہم نے سبق سیکھا۔ اکبر بگٹی کو بے دردی سے مارا گیا لیکن آہستہ آہستہ لوگ سب سمجھ جائیں گے۔جس شخص نے 2مرتبہ آئین توڑا او رملک توڑا کیا ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی؟۔

 

شیئر: