ٹیکنالوجی سے دنیا کی بربادی
لندن....فیس بک کے سابق ایگزیکٹیو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 30برسوں میں پوری دنیا انتشار اور تنازعات کا شکار ہوجائیگی کیونکہ روبوٹس دنیا کے نصف سے زیادہ لوگوں کو بے روزگار کردیں گے۔ انتھونیو گارشیا مارٹینرز کا کہناہے کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے جنگیں ہونگی۔ گارشیا فیس بک میں پروڈکٹ مینجر تھے او رانہوں نے سلیکون ویلی کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔ وہ نئی ٹیکنالوجی سے اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ انہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور امریکی شہر سیاٹل کے جنگلوں میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب لوگ بے روزگار ہوجائیں گے تو بغاوتیں ہونگی اورامریکہ میں تو بندوق کا راج ہوگا۔ ابھی تو آپ کا اس احساس نہیں ہوگا مگر ہم اس وقت ٹیکنالوجی اور سیاست کی دوڑ میں شامل ہیں اور اس میں ٹیکنالوجی کامیاب ہوجائیگی جس کی مدد سے ملازمتیں سکڑ جائیں گی۔ معیشتیں تباہ ہوجائیںگی اور ہم جب سب کچھ دیکھ لیں گے تو حرکت میں آئیں گے لیکن ہمیں ابھی سے فعال ہونا چاہئے۔