بیجنگ.... چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک سابق عہدیدار کو رشوت خوری کے الزام میں 14سال سزائے قید سنا دی گئی ۔ صوبہ ھبی کی عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سینیئر عہدیدار ویوتیا نیجیون کو عہدے کا غلط استعمال کرنے اور رشوت لینے کے مقدمہ میں 14 سال سزائے قید سناتے ہوئے ان کے ایک ملین یوان پر مشتمل اثاثے ضبط کرنے کاحکم دیا ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چین کی صوبائی قائمہ کمیٹی کے رکن پر کاروباری آپریشنز اورترقیوں میں معاونت کیلئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے ۔