Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپالی شہریوں نے ہموطن کو قصاص سے بچالیا

کٹھمنڈو..... نیپالی شہریوں نے سعودی عرب میں قید اپنے ہموطن کو قصاص سے بچالیا۔ نیپالی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں مقیم نیپال سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رام چندرا نے غلطی سے ایک پاکستانی کو کچل دیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر فیصلہ کیا کہ رام چندرا کا اسلامی قانون کے مطابق قصاص ہوگا۔ بصورت دیگر اسے مقتول کے اہل خانہ کو 3.5ملین ریال دیت ادا کرنا ہوگی۔ رام چندرا کے اہل خانہ نے نیپال میں مہم چلاکر عطیات جمع کئے۔ عدالت نے رام چندرا کو پابند کیا تھا کہ اگست کے دوران اسے دیت کی پوری رقم ادا کرنی ہے۔ اسکے گھر والوں نے جولائی ختم ہونے سے قبل ہی رقم کا انتظام کرلیا۔ واضح رہے کہ رام چندرا 3سال پہلے سعودی عرب آیا تھا۔ ایک حادثے کے دوران اسکے ہاتھوں پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ وہ 27ماہ جیل میں رہا۔ دیت ادا کرنے کے بعد اسے رہائی نصیب ہوئی۔

شیئر: