Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کی بہتری کیلئے گراس روٹ سے محنت کرنا ضروری ہے، یونس خان

پشاور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈبلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر محنت کرنا ضروری ہے۔کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریار خان نے پی سی بی میں اپنی مدت پوری کرلی، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی۔ انہوں نے کہا کہا کہ پی ایس ایل پر میچ فکسنگ کا داغ نہیں لگنا چاہئے تھا۔لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے۔موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا مستقبل سیاست میں اچھا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنا سکیں۔ 

شیئر: