Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بتیا(بہار) میں نوجوان کا قتل

بتیا۔۔۔۔بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بتیا شہر تھانہ علاقے میں عشق کے معاملے میں ایک نوجوان کو چاقوکے وار سے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلاکی سنگھ چوک کے رہنے والے بڑے شاہ جمعہ کی رات اپنے گھر پر کھانا کھا رہا تھا اسی دوران پڑوس کے رہنے والے راجیش کمار اور رام بابو وہاں پہنچے اور کام کے بہانے اسے باہر لے گئے ۔ کافی دیر تک جب بڑے شاہ واپس گھر نہیں لوٹا تو اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ہری ناتھ اسکول کے قریب اس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ اسکے جسم پر چاقو کے گہرے وار تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: