Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا بھیجنے کے نام پردھوکہ دہی

دیوبند۔۔۔۔آسٹریلیا بھیجنے کے نام پر 3افراد پر مشتمل گروہ نے ایک نوجوان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اینٹھ لئے۔ متاثرہ نوجوان نے جب اپنے روپے واپس مانگے تو ملزمان نے گالم گلوچ شروع کردی اور جان سے مارنے دھمکی دی۔ کوتوالی میں درج رپورٹ میں گاؤں تلہڑی بزرگ کے رہنے والے شوقین منو نے بتایا کہ گاؤں کے خورشید ،محسن اور حیدر خان نے اس سے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں نوکری دلانے کے نام پر ڈیڑھ لاکھ روپے لئے تھے اس کے بعد اسے آسٹریلیا کا فرضی ویزا تھما دیا ۔ شوقین نے بتایا کہ جب اسے پتہ چلا کہ ویزا فرصی ہے تو اس نے مذکورہ تینوں افراد سے اپنے پیسے واپس مانگے لیکن ان لوگوں نے پیسے واپس کرنے میں آنا کانی سے کام لیا اور بار بار تقاضا کرنے پر مذکورہ افراد نے شوقین کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی۔کوتوال پنکج تیاگی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: