بالی ووڈ کی نئی ہیروئن سارہ علی کے لئے گھریلو پابندیاں
بالی وڈ کی نئی ہیروئن سارہ علی خان پران دنوں والدہ امریتا سنگھ کی جانب سے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ سارہ پر شوٹنگ کے علاوہ کسی دوست کے ساتھ ٹائم گزارنے اور غیرضروری طور پر گھر سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ماضی کی اداکارہ امرتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ امرتا کا کہنا ہے کہ سارہ کی نئی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی فلم سے قبل ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں آئے۔ سارہ علی خان ابھیشک کپور کی نئی فلم کی ہیروئن بننے جارہی ہیں جس میں ان کے ساتھی اداکار سشانت سنگھ ہوں گے۔