Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینکیا نائیڈو11اگست کو نائب صدر کاحلف اٹھائیں گے

نئی دہلی۔۔۔۔۔این ڈی اے کے امیدوار وینکیا نائیڈو 11اگست کو نائب صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ محمد حامد انصاری کی مدت 10اگست کو ختم ہورہی ہے۔وہ کل ملک کے تیرہویں نائب صدر منتخب ہوئے تھیاس عہدے پر پہنچنے والے بی جے پی کے دوسرے لیڈر ہیں۔ وینکیا نائیڈو نے 18اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار گوپال گرش گاندھی کو ووٹوں کے بڑے فرق سے مات دی تھی۔انہیں 516ووٹ ملے جبکہ گوپال کرشن گاندھی کے حق میں 244ووٹ پڑے تھے۔ نائیڈو کی اس جیت سے پہلی مرتبہ ملک کے سب سے اعلیٰ عہدوں ،صدر جمہوریہ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر پر بی جے پی کے نظریات کے حامل لیڈرز پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے نائب صدر کے عہدے پر پہنچنے والے بھیروسنگھ شیخاوت بی جے پی کے واحد لیڈر تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں بنائے گئے پولنگ مرکزی میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان نے ووٹ دیئے اور شام کو الیکشن آفیسر اور راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل شمشیر کے شریف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کیلئے منتخب قراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ نائب صدر کے انتخابات میں 785ووٹروں میں سے771نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ جن میں سے 760ووٹ درست پائے گئے۔ مختلف جماعتوں کے 14ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیئے جبکہ 11ووٹ ناقص قراردیئے گئے۔

شیئر: