راولپنڈی ... ایف سی بلوچستان نے کارروائی کے دوران4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ جھڑپ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہو ا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کاہلو کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قتل،اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔