Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ٹیکنالوجی نے دین سے ہٹادیا، مفتی اعلیٰ

مکہ مکرمہ.....سعودی عرب کے مفتی  اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کو دین سے ہٹادیا۔ انہوں نے مبلغین سے کہا کہ وہ عوام الناس میںاسلامی عقائد اور تعلیمات کا اچھے اندازسے پرچارکریں۔ حکمت و فراست کے ساتھ لوگوں کو دین کی جانب لائیں۔ لوگوں کو قرآن و سنت کی روشنی سے استفادے کی ترغیب دیں۔ لوگوں کے سوالات پیار سے سن کر اچھی طرح سے جواب دیں۔

شیئر: