اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کیلئے پرعزم ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ سے متعلق 2017ءکا معاہدہ اسٹک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتا۔ ایسے معاہدے کیلئے جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس مناسب فورم ہے۔پاکستان نے اسی وجہ سے معاہدے کی حمایت کی اور نہ ہی مذاکراتی عمل کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ عالمی قانون کے تحت کسی ریاست پر لازم نہیں ہوتا۔ پاکستان نے ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے اپنے عزم کا پھر اعادہ کیا۔