Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائمہ کے مزاروں پر دھماکوں میں ایران کا ہاتھ ہے،عراق

بغداد ....عراقی پارلیمنٹ میں ”کتلتہ الاحرار “ کے رکن پارلیمنٹ عواد العوادی نے ایران پر اپنی نوعیت کا انتہائی خطرناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائمہ کے مزاروں پر بم دھماکو ںمیں ایران کا ہاتھ ہے۔ مذکورہ گروپ کا تعلق مقتدیٰ الصدر کے ماننے والوں سے ہے۔ العبادی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران الزام لگاتا ہے کہ دہشتگرد عراق سے جاتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ دہشتگردی ایران سے کی جارہی ہے۔ ہمارے سامنے ایسی رپورٹیں ہیں جن سے ثابت ہوا ہے کہ عراق میں بیشتر دھماکے ایران سے آنے والوں نے کئے۔ العبادی نے انکشاف کیا کہ سامر اءمیں الامامین العسکرین کے مزار میں دھماکہ ایران سے آنے والے دہشتگردوں نے کیا تھا۔ ایران کو انکی آمد کا علم تھا۔ 22فروری 2006ءمیں سامراءمیں علی الحادی اور الاحسن العسکری کے مزاروں میں دھماکوں سے عراق بھر میں فرقہ وارانہ فتنے کی آگ بھڑک گئی تھی۔ 

شیئر: