پٹنہ۔۔۔آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو نے بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت ٹوٹنے کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جانے کیلئے بے تاب ہیں ۔لالو نے نتیش کی مسلسل جائزہ میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ٹائم پاس قراردیا۔ پٹنہ میں نجی چینل سے بات کرتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن حکومت ٹوٹنے کے اصل ذمہ دار نتیش کمار ہیں جنہوں نے دھوکہ بازی کی۔اپوزیشن کی آئندہ ہونیوالی ریلی میں عوام کو پٹنہ آنے کی دعوت دینگے۔ مہا گٹھ بندھن ٹوٹنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا اُس سے جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یاد بھی دکھی ہیں ۔لالویاد وکے مطابق 10اگست سے عوام کے درمیان جاکرگٹھ بندھن ٹوٹنے کے مابعد اثرات کا جائزہ لینگے۔بہار میں نئی حکومت بننے کے بعدوزیر اعلیٰ نتیش کمار حکومتی اراکین اور افسران کے ساتھ مسلسل میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ۔یہ صرف ٹائم پاس کے سوا کچھ بھی نہیں۔