Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں جائداد ضبط نہیں کی جاسکتی،حسن نواز

اسلام آباد ...سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے کہا کہ ساری زندگی اپنے والد نواز شریف سے ایک پائی وصول کی اور نہ انہیں کوئی ادائیگی کی ہے ۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب لندن میں جا ئدادوں کو قرقی نہیں کر سکتا اور نہ کسی کو اس کی اجازت دیں گے ۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان لندن میں جا ئدادوں کی قرقی کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں رکھتی ۔انہوں نے بتایا ابتدامیں جب کاروبار کیا تو صرف 2 جائدادیں تھیں ۔ انہیں برطانوی بنکوں میں گروی رکھ کر کاروبار کو وسعت دی ۔ اس میں منی لانڈرنگ کا پیسہ استعمال ہوا ہے نہ کرپشن کا ۔ برطانیہ میں جائدادیںخریدنا اور تعمیر کر کے فروخت کرنا میرا کاروبار ہے یہ کاروبار برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے ۔ رجسٹرڈ کمپنی کا واحد مالک ہوں اور وقت پر برطانیہ کو ٹیکس ادا کرتا ہوں ۔ برطانوی اخبار نے ماہر قانون کے حوالے سے لکھا کہ حکومت پاکستان کا برطانیہ شریف خاندان کی جائداد اپنے قبضے میں لینا مشکل کام ہے ۔ اس قسم کے کیس میں کئی سال لگتے ہیں تاہم برطانوی عدالتی احکامات کی روشنی میں یہ جائدادیں حکومت پاکستان کو واپس مل سکتی ہیں ۔ اس کا جواز پیش کرنے کی ذمہ داری حکومت پاکستان کے ذ مہ ہو گی ۔

 

شیئر: