الخبر....الخبر کی ایگزیکٹیو کورٹ نے سعودی عرب کے مشہور ارب پتی شہری کی املاک فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ارب پتی ملک کے اندر اور باہر اپنے ذمہ قرضے ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتو ںکے چکر کاٹ رہا ہے۔اسکا مقدمہ سعودی عدالتوں میں پیش کئے جانے والے مشہور ترین بڑے مقدمات میں سے ایک ہے۔ تفصیلات کے مطابق15سے زیادہ گروپ مقدمات سے منسلک ہیں۔ انتہائی تجربہ کار ممتاز وکلاء، اکاﺅنٹینٹ اور مارکیٹنگ کے ماہر اس سے جڑے ہوئے ہیں۔الخبرکی ایگزیکٹیو کورٹ نے ارب پتی کی املاک فروخت کرنے کیلئے ماہر ترین شخصیات کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔