Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چقندر اور بھوسے سے بنی نئی کار

ایمسٹرڈیم .... ہالینڈ کے طلباءنے ایک ایسی کار تیار کی ہے جس کی باڈی چقندر کے چھلکوں اور بھوسے سے تیار کی گئی ہے۔ وزن میں ہلکی ہے اور اسکا وزن صرف684پاﺅنڈ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ فائبر گلاس سے تیار کی گئی ہے۔ ابھی اسکا تجربہ کرنا باقی ہے۔اس کارمیں 4افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ 80کلو میٹر کے حساب سے دوڑ سکے گی۔ اسے تیار کرنے والے طلباءکا کہنا ہے کہ ماحول دوست ہے اورکامیابی کی صورت میں ایسی کاریں سڑکوں پر آئیں گی۔طلباءنے کہاکہ صرف اس کے پیہے اور سسپینشن سسٹم وہی ہے جو دیگر کاروں میں استعمال ہوتاہے۔ ہالینڈ کی ایڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلباءنے اسے تیار کیا ہے۔ طلباءکی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ ابھی اسکا تجربہ نہیں کیا گیا کیونکہ جس میٹریل سے یہ تیار کردہ ہے وہ مڑے گا نہیں بلکہ ٹوٹ جائیگا۔ واضح رہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کے جو مطالبات کئے جارہے ہیں اس کے نتیجے میں کار کمپنیاں متبادل ڈیزائن لانا چاہتی ہیں اور اسکے لئے تقریباً ہر کمپنی کچھ نہ کچھ نیا کرنا چاہتی ہے۔ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ایسی گاڑیوں میں توانائی کم سے کم استعمال ہو۔ ہالینڈ کی وہیکل اتھارٹی نے گرین سگنل دیا تو نئی تیار ہونے والی کارکا بھی تجربہ جلد ممکن ہوگا۔ اسے تیار کرنے والے طلباءکا کہناہے کہ یہ بی ایم ڈبلیو13، نیسا ن اور ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ کارگر ثابت ہوگی۔ بائیو ڈیزل کار میں ایسے سنسر لگائے گئے ہیں جو اپنے مسافروں کی شناخت کرسکیں گے۔

شیئر: