Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی اداکار مبلغ بن گئے

ڈھاکہ۔۔۔۔بنگلہ دیش کے اداکار آننتا جلیل نے جو اب مبلغ بن گئے ہیں کہا ہے کہ میں اپنی شہرت کو لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کیلئے استعمال کرونگا۔ 22سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی کے بعد وہ دوسرے اداکار ہیں جو فلموں کو اسلام کی تبلیغ کیلئے استعمال کرینگے۔ انہوں نے بدھ کو اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں اپنی عبادت کیلئے بھیجا ہے اور یہ بات اس سال کے اوائل میں مکہ مکرمہ میں عمرے کے دوران میرے دل میں راسخ ہوئی۔ اگر میں نوجوان نسل کو راغب کرنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ اسلام کی خدمت کریگی۔میں اسلام کے بارے میں نئی فلم بناؤنگا۔

شیئر: