Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورانِ حج ، مخصوص ایام میں خواتین کیا کریں؟

 
سعودی وزارت صحت عازمین کرام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام وسائل مہیا کئے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے صحت کی حفاظت کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے:
گردن توڑ بخار کا ٹیکہ سفر حج شروع کرنے سے کم ازکم 10 دن قبل لیا جانا ضروری ہے۔ یہاں سعودی عرب میں وزارت صحت کے ماتحت تمام اسپتالوں ، ہیلتھ سینٹروں اور کلینکس میں گردن توڑ بخار کے ٹیکے وافر مقدار میں مہیا ہیں۔
گردن توڑ بخار کا ٹیکہ اس لئے ضروری ہے کہ یہ بڑا خطرناک مرض ہے۔ یہ مہلک بیماری ہے، یہ تھوک کے ذریعے  ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوجاتا ہے۔ یہ دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے،  یہ حرام مغز پر حملہ آور ہوتا ہے۔ گردن توڑ بخار کی کئی علامتیں ہیں۔ بخار  ہوجاتا ہے، شدید درد ہوتا ہے، گردن میں تکلیف  ہوتی ہے، بے ہوشی کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور بعض اوقات قے  ہونے لگتی ہے۔  اگر گردن توڑ بخار کے مریض کو  فوری طور پر ہیلتھ  سینٹر نہ پہنچایا جائے  اور اس کا علاج پہلی  فرصت میں نہ کیا جائے تو مریض کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ گردن توڑ بخار کا ٹیکہ  2   برس تک  موثر رہتا ہے۔
آپ  حج کا سفر کرتے وقت  حفاظتی  ٹیکے لینے  کا  اہتمام کریں ۔  یہ ٹیکہ اس لئے ضروری  ہے کیونکہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات  پر پھیپھڑے کی سوزش کا عارضہ ہوجاتا ہے۔ خصوصاً دمہ کے مریض اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
 
انفلوئنزا  کا ٹیکہ بھی، سفر حج سے کم ازکم2ہفتے قبل لیا جائے۔ بوڑھے حاجی، دیرینہ امراض کے شکار افراد  ،دل اور تنفس کے امراض میں مبتلا حاجی اس کاخاص اہتمام کریں۔
 
خواتین کے مخصوص ایام کاٹیکہ ، حج موسم میں خاص  اہم ہوجاتا ہے۔ بعض حجنیں حج کے کام کرنے کیلئے (ماہانہ تکلیف)  ملتوی کرنا چاہتی ہیں اس کے کئی طریقے ہیں۔ اگر ماہانہ تکلیف حج کا سفر شروع کرنے سے قبل شروع ہوگئی تو حجن ، حج اعمال ختم ہونے تک ، ماہانہ تکلیف روکنے والی گولیاں لیتی رہے ۔ ضرورت پڑے تو ایک پیکٹ ختم ہوجانے کے  بعد ، دوسرا پیکٹ حاصل کرلے۔ گولیا ں پابندی سے لی جائیں، ناغہ نہ ہو۔
 
ایک صورت یہ بھی ہے کہ ماہانہ تکلیف ، حج کے کام انجام دیتے ہوئے پیش آرہی  ہو تو  اگر ماہانہ تکلیف وقت پر شروع اور ختم ہوتی ہو تو ایسی حالت میںحجن ، ماہانہ تکلیف روکنے و الی گولیاں تکلیف شروع ہونے سے  5 روز قبل استعمال کرنا شروع کردیں۔ حج کے اعمال ختم ہونے تک گولیاں لیتی رہیں کیونکہ حجن یہ گولیاں جس روز  ترک کرے گی اس کے 3، 4روز بعد ہی ماہانہ تکلیف شروع ہوجائے گی۔
 
حاجی حضرات میڈیکل بیگ ہمراہ رکھیں ، اس میں دو طرح کی دوائیں رکھی جائیں ۔ اول تو بعض دیرینہ امراض میں استعمال  کی جانے والی دوائیں ہوں مثال کے طور پر بلڈ پریشر ، دل، ذیابیطس اور دمہ وغیرہ کے امراض میں لی جانے والی دوائیں۔ ہر حاجی کو یہ دوائیں اپنے ہمراہ خاص مقدار میں رکھنی چاہئیں۔ حج پر روانگی سے قبل ڈاکٹر  سے ان دواؤں کے بارے میں  واضح اور مکمل  ہدایات بھی لے لی جائیں۔
 
دوم ایسی دوائیں بھی ساتھ رکھی جائیں جن کی  اچانک ضرورت پڑ جاتی ہے۔ ہیلتھ سینٹر  سے  رجوع کرنے سے قبل اس طرح کی دوائیں کام  آتی ہیں۔ اہم دوائیں یہ ہیں:
اسہال یا لو لگنے کی حالت میں مریض کے جسم کا پانی بڑی مقدار میں خارج ہوجاتا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے صحت بخش پانی میں  ڈال کر لی جانے  والی نمکیات والی گولیاں رکھی جائیں۔ اس کیلئے پاؤڈر بھی آتا ہے۔  اسے بھی پانی میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔
 
گولی ہو یا  پاؤڈر اسے  ڈالنے سے  پانی میں بلبلے اٹھتے ہیں، جسم کا  درجہ حرارت گھٹانے اور  درد کا احساس کم کرنے  والی دوا مثلاً پیراسیٹامول  وغیرہ بھی  ہمراہ  رکھی جائیں۔ کھانسی  دور کرنے اور بلغم صاف کرنے والی دوا کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔   یہ  دوا 2 روز سے  زیادہ استعمال نہ کی جائیں۔  اگر کھانسی دو  روز سے  زیادہ جاری رہے  تو ہیلتھ سینٹر سے رجوع کیا جائے۔
 
 حج میں نزلہ ، زکام، انفلوئنزا  ہوجاتا ہے۔  اس کی  دوا بھی رکھی جائے۔
 کبھی کبھار جلد جل جاتی ہے۔  اس کیلئے  مرہم رکھا جائے۔
 معدہ کی ہلکی پھلکی سوزش اور سینے میں جلن کے لئے دوائیں بھی ہمراہ ہوں۔
 پیٹ میں مروڑ اور  نظام ہضم میں خرابی کی  دوا بھی ساتھ ہو۔
 زخم کو صاف کرنے والا سیال مادہ، میڈیکل کاٹن اور پٹی بھی  میڈیکل  بیگ میں رکھی  جائے۔
 
حفظان صحت کیلئے عام ہدایات:
حج کا مشقت  والا کوئی کام کرنے سے پہلے اور  بعد  تھوڑا آرام کرلیا جائے ۔  ایسا کرنے سے  حج کے اعمال ادا کرنے میں   مدد ملے گی۔  صفائی  کا  دھیان رکھئے، یہ امراض سے بچاتی ہے۔
مشروبات مثلاً پانی پھلوں کارس، لسی وغیرہ کثرت سے  استعمال کیجئے۔
ظہر کے  وقت طواف اور سعی سے اجتناب کیجئے، حتی الامکان سایہ دار  راستے استعمال کیجئے ورنہ  چھتری سے کام چلایئے۔
مکھی اور مٹی سے آلودہ کھانے مت کھائیں۔ حتی الامکان ایسے کھانے استعمال کیجئے جو  ڈبوںمیں بند ہوں یا محفوظ ہوں۔ کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال کی آخری تاریخ ضرور دیکھ لیں۔
ٹیشو پیپر  استعمال کیجئے،استعمال کے بعد مناسب طریقہ سے   ٹھکانے لگایئے۔
اگر آپ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہیں تو اسکا رپورٹ کارڈ ہمراہ رکھیئے  تاکہ آپ کے علاج میں آسانی ہو۔
آپ جو  دوائیںلیتے ہیں انہیں اچھی  خاصی مقدار میں لے کر سفر حج کیجئے ، دوائیں مقررہ  وقت پر پابندی سے استعمال کیجئے۔ 
تکلیف شدید ہو  تو قریب ترین ہیلتھ سینٹر سے رجوع کیجئے۔
ٹیلیفون نمبر کے  اندراج کیلئے ڈائری ساتھ رکھئے، ڈائری میں  قریبی اسپتالوں کے نمبر ، ایمرجنسی  میںکام آنے والے محکموں مثلاً شہری دفاع، ایمبولینس  اور پولیس وغیرہ کے نمبر لکھ لیجئے۔
 
ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل، تنفس اور گردہ  وغیرہ کے مریض اپنے معالج سے رجوع کریں۔  ان سے سفر  کے  دوران  احتیاطی  تدابیر دریافت کریں اور  دوائیں تجویز کرالیں۔ ارض مقدس میں معالج سے  رجوع کرتے  وقت اپنی رپورٹ  دکھانے کا  اہتما م کریں۔  
 
ڈیفتھیریا  یا دمہ اور ٹائٹنس  کے ٹیکے بھی  لئے جائیں ۔ پہلا ٹیکہ گردن  توڑ  بخار ، دوسرا پہلے کے4ہفتے اور تیسرا ٹیکہ  دوسرے ٹیکے کے6 ہفتے بعد لیا جائے۔ ہر 3 برس میں یہ ٹیکے لئے جائیں۔
 
 
 

شیئر: