رنگ تغزل بدھ 9 اگست 2017 3:00 شاہد نعیم۔جدہ ڈرا سکی نہ زمانے کی کالی رات مجھے یہ اور بات کہ ڈستے ہیں حادثات مجھے یقیں دلا نہ سکوں گا میں اپنے بارے میں یہ کس ہجوم میں لے آئی ہے حیات مجھے یہ سوچتا ہوں کہ کتنا عجیب عالم ہے پسند اب نہیں اپنی بھی کوئی بات مجھے مری طرح تو ہزاروں ہیں غم کدے کے مکیں سنائے کوئی نہ اب اپنے واقعات مجھے اسی کے دم سے منور ہے میری تنہا ئی غم حیات سے یارب نہ دے نجات مجھے میں دوستوں کیلئے پرخلوص ہوں شاہد مگر خلوص ملا دشمنوں کے سات مجھے شاہد نعیم جدہ شاعر رات مجھے غزل شیئر: واپس اوپر جائیں