Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے اورنج ٹریک کو آج سے مسافروں کےلیے کھولنے کا اعلان

اب ریاص میٹرو کے تمام چھ ٹریک آپریشنل ہوگئے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کے اورنج ٹریک پر مدینہ روڈ کوریڈور اتوار 5 جنوری  سے کھولنے کا اعلان کیا ہے جو ریاص کے مشرقی علاقے کو مغربی علاقے سے جوڑتا ہے۔ 
اتوار کی صب چھ بجے سے اورنج روٹ پر جدہ روڈ سٹیشن، طویق سٹیشن، ھارون الرشید سٹیشن، النسیم سٹیشن پر مسافروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
یاد رہے یکم دسمبر کو میٹرو پروجیکٹ کے 6 ٹریک میں سے پہلے مرحلے میں 3 ٹریکس کا افتتاح کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مزید دو ٹریک کھولے گئے، اب میٹرو کے تمام چھ ٹریک آپریشنل ہیں۔

ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

علاوہ ازیں ریاض کے رائل کمیشن نے بلیو ٹریک العلیا البطحا کوریڈو پر تین نئے سٹیشن المروج سٹیشن، بنک البلاد سٹیشن اور کنگ فہد لائبریری سٹیشن کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل جو جدید انجینیئرنگ کا شاہکار ہیں۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2012 میں سعودی کابینہ نے ریاض میں ٹریفک کے رش کوکنٹرول کرنے کے لیے میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

شیئر: