لندن.... برطانوی سائنسدانوں نے الزائمر نامی بیماری پر تحقیقات کرنے کے دوران یہ نتیجہ بھی اخذ کر لیا کہ عورتوں کے دماغ مردوں سے زےادہ کام کرتے ہیں کیونکہ وہ فطری طور پر ہر بات پر زیادہ سوچ بیچار کر تی ہیں اور ان کے دماغ کی یہ تیزی فطری طور پر ان میں موجود رہتی ہے ۔ بیشتر عورتیں اس صلاحیت کو استعمال کر لیتی ہیں تاہم کچھ اس طرف توجہ نہیں دیتیں ۔ سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کرنے کےلئے تقریباً 45ہزار دماغوں کی تصویروں اور ویڈیو کا جائزہ لیا جن میں مرد اور خواتین دونوں کے دماغوں کی تصویریں شامل تھیں اور ان کی مدد سے تمام دماغوں کی صلاحیت کار کا تجزیہ کیا گیا ۔ یہ تحقیق کرنےوالے سائنسدانوں کا تعلق کیلی فورنیا کے ایمن کلینکس سے تھا جو آئے نت نئے موضوعات کے حوالے سے تحقیقات کرتے رہتے ہیں ۔ تحقیق کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ زیادہ صلاحیت ِ کار کی وجہ سے عورتوں کے دماغ کی تصویریں سرخ نظر آئیں جبکہ مردوں کے دماغ کا رنگ نیلا دکھائی دیا ۔