Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کونسے علاقے جہاں ماحولیات کا اثر نہ ہوا

فن لینڈ ....اگرچہ دنیا میںماحولیات میں تبدیلی کا بڑا شور ہے لیکن ایک نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تبدیلی کا اثر مغربی” روز جزیرے “پر نہیں پڑا کیونکہ وہاں گلیشیئر پگھلنے کی رفتار انتہائی سست ہے۔ اگرچہ انٹارکیٹک میں گلیشیئر پگھل رہے ہیں لیکن نامعلوم وجوہ کی بناءپر اس سمندری علاقے میں گلیشیئر سکڑنے کی رفتار سست پائی گئی۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ علاقے میں ماحولیات کی تبدیلی کا اثر زیادہ نہیں ہوا جبکہ انٹارکٹیک میں اسکا اثر سب سے زیادہ پایا گیا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹارکٹیک میں ہوا کا دباﺅ، برفباری اور سمندروں کا درجہ حرارت تبدیل ہوا لیکن مغربی ”روز “کے جزیرے میں پچھلی نصف صدی سے وہی درجہ حرارت ہے جو برسوں سے ہے۔ حال ہی میں انٹارکٹیک سے پورے ایک امریکی شہر جتنابڑا گلیشیئر علیحدہ ہوا تھا۔ پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی اور کولوراڈو یونیورسٹی کے محققین پر مشتمل ایک ٹیم نے 1955ءسے 2015ءتک کے تاریخی نقشوں اور سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گلیشیئر ، برف بننے کی رفتار اور 34گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار پر توجہ مرکوز کی جس کے بعد انکا کہناتھا کہ اس علاقے میں گلیشیئر پگھلنے کی رفتار سب سے کم ہے۔

شیئر: