Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیش بورڈ پر پاﺅں پھیلا کر بیٹھنے کی سزا؟

جارجیا ..... کار میں سفر کرنے کے بھی آداب ہوتے ہیں جس پر ہم میں سے بیشتر عمل درآمد نہیں کرتے۔ پہلے تو یہ کہ سیٹ پر بیٹھتے ہی سیٹ بیلٹ باندھ لیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں کم سے کم نقصان ہو۔ بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ لوگ ڈیش بورڈ پر پاﺅں پھیلا کر بیٹھتے ہیں اور حادثے کی صورت میں سب سے پہلے انکی ٹانگ ہی ٹوٹتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ جارجیا میں پیش آیا جہاں 31سالہ خاتون نے سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے پاﺅں ڈیش بورڈ پر رکھے ہوئے تھیں۔ اگرچہ انکے شوہر نے اس پر احتجاج بھی کیا کیونکہ وہ کئی مرتبہ انہیں اس حرکت سے منع کرچکا تھا۔ دونوں کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے گاڑی آنے پر شوہر نے زور دار بریک لگائی۔ اس سے ہوا یہ کہ خاتون جو پاﺅں ڈیش بورڈ پر رکھنے کی عادی تھیں ایک پاﺅں کی ہڈی تڑوا بیٹھیں۔ فوری طور پر ڈاکٹروں کے پاس لیجایا گیا جہاں اس نے ان کے ٹخنے اور کولہے کا آپریشن کیا او راب وہ بستر پر دراز ہیں۔

شیئر: