واشنگٹن .... اب وائی فائی100 گنا تیز ہوجائیگا۔ امریکی محققین ٹیرا ہررٹز لہروں کو استعمال کرکے انتہائی تیز رفتار وڈیو سگنل بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب ایک سیکنڈ میں 50گیگا بائٹ ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔یوں آج کی نسبت آپ کا انٹرنیٹ سو گنا زیادہ رفتار سے کام کریگا۔ ان دنوں وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک سگنل لیجانے کیلئے مائیکروویوز استعمال کیا جاتا ہے لیکن دنیا بھر میں ڈیٹا نیٹ ورک کی طلب میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ یہ ناکافی ثابت ہورہا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی محققین نے پہلی مرتبہ ٹیرا ہرٹز استعمال کیا اور یوں وڈیو سگنل بھیجے۔ امریکہ کی براﺅن یونیورسٹی کے پروفیسرکا کہناہے کہ اس میں غلطی کا امکان بھی کم رہتا ہے۔ اسکی فریکوئنسی مائیکروویوز سے زیادہ ہوتی ہے اور اس میں گنجائش بھی زیادہ ہوتی ہے۔ سائنسدان اب اس پر تجربات کررہے ہیں کیونکہ اس کے لئے ابھی تک ضروری لوازمات مکمل نہیں ہوسکے۔ جیسے ہی کامیابی ہوئی لوگوں کے انٹرنیٹ کے بے شمار مسائل حل ہوجائیں گے۔