Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طریف : 200 کلو وزنی شخص کی ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقلی

متاثرہ شخص انتہائی موٹاپے کے باعث سانس کی شدید تکلیف اور آکسیجن کی کمی کا شکار تھا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے طریف میں سرچ اینڈ ریسکیو  کی رضاکار ٹیم نے تقریباً 200 کلوگرام وزنی شخص کو ایمرجنسی کی حالت میں اپارٹمنٹ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
عرب نیوز کے مطابق متاثرہ شخص انتہائی موٹاپے کے باعث سانس کی شدید تکلیف اور آکسیجن کی کمی کا شکار تھا۔
عمارت کی سیڑھیاں صرف ایک میٹر چوڑی ہونے کی وجہ سے مریض کو عام طریقے سے نکالنا ممکن نہ تھا جس پر خصوصی ریسکیو ٹیم طلب کی گئی اور اسے سٹریچر پر محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔
سعودی رضاکار ٹیم نے سعودی ہلال احمر کے تعاون سے مریض کو قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
یہ کارروائی طریف فالکنز سرچ اینڈ ریسکیو ایسوسی ایشن کی جانب سے انجام دی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی عمدہ مثال ہے۔

 رضاکارانہ ٹیم وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کے تحت کام کرتی ہے۔ فوٹو ایکس

طریف فالکنز ایسوسی ایشن سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد، صحرا میں ریت میں دھنسی گاڑی نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش جیسے مشن سرانجام دیتی ہے۔
یہ رضاکارانہ ٹیم وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کے تحت کام کرتی ہے اور خالصتاً خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی مہارت، وقت اور توانائیاں معاشرے کے لیے وقف کرتی ہے تاکہ رضاکار کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔
 

 

شیئر: