Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیااے ٹی ایم سے نہیں ملیں گے یہ نوٹ؟

نئی دہلی۔۔۔۔ اس بار دیوالی کی خریداری آپ کیلئے پریشانی کا سبب ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کو اے ٹی ایم سے 500اور 2000کے نوٹ نہیں مل سکیں گے۔ ریزروبینک آف انڈیا نے بینکوں کو خط لکھ کر دیوالی تک اے ٹی ایم سے 500اور 200 کے نوٹ نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ان نوٹوں کے بدلے آپ کو اے ٹی ایم سے 100روپے کے نوٹ ملیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر مارکیٹ میں کیش کی قلت ہوجائیگی۔ آر بی آئی کے اس فیصلے سے لاکھوں لوگوں کو خریداری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دیوالی ایسا تہوارہوتا ہے جس پر لوگ سب سے زیادہ نقدی خرچ کرتے ہیں اور اے ٹی ایم سے زیادہ پیسے نکالتے ہیں۔ نوٹ بندی کے دوران بھی اے ٹی ایم میں 100روپے کے نوٹ زیادہ ڈال رہے تھے جن کی تعداد کافی کم ہوتی ہے ۔ واضح ہوکہ آر بی آئی نے یہ اعلان نوٹ بندی سے قبل گزشتہ سال جاری کیا تھا لیکن نوٹ بندی کی وجہ سے عملدرآمد ملتوی کردیا گیاتھا۔ آربی آئی نے اکتوبر سے اسے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: