لکھنو۔۔۔۔اترپردیش میں بارش اور سیلاب کا قہر برپا ہے ۔ خاص طور پر ترائی کے علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔شاردا اور گھاگھرا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔گونڈا ، فیض آباد، بارہ بنکی اضلاع میں2ہزار خاندان دریا پر بندھے پشتوں اور اونچی جگہوں پرپناہ لئے ہوئے ہیں۔بہرائچ ، قیصر گنج ، موتی پور تحصیلوں میں 70گاؤ ںکا رابطہ شہرسے منقطع ہوگیا ہے۔بلیا ،اعظم گڑھ، مئو ،وارانسی اور غازی پور میں آبی سطح مستحکم ہوئی ۔