سعودی قیادت کی طرف سے قازقستان کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قازقستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے قازق صدر کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے قازقستان کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔