ماسکو۔۔۔۔ روس نے امریکا کے 725 سفارتکاروں اور کارکنوں کو ماسکو سے نکالے جانے پرامریکاکے افسوس کو ایک ڈھونگ قرار دیا ۔روس ذرائع واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کے پریس آفس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ یکم ستمبر سے امریکا کے سفارتی اور نمائندہ دفاتر کے 755 سفارت کاروں اور کارکنوں کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا تاکہ روس میں ان کی تعداد بھی امریکا میں روسی سفارتکاروں اور کارکنوں کے برابر ہوجائے۔ روس کا یہ ردعمل 2016 ء میں امریکا کے سابق صدر اوباما کے دور صدارت کے آخری دنوں میں واشنگٹن اور نیویارک سے روس کے 35 سفارتکاروں اور نمائندہ دفاتر کے کارکنوں کو نکالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔