لندن۔۔۔۔وزیر اعظم تھریسامے کا چکنی مٹی سے مجسمہ تیار کیاجارہا ہے تاہم بعد میں اسے موم کے مجسمے کی شکل دی جائیگی اور پھر اسے لندن میں مادام تساؤ کے عجائب گھر میں رکھ دیا جائیگا۔ اس مجسمے میں تھریسامے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیںاس کے بنانے میں تقریباً 4ماہ لگے۔مجسمے میں ان کے گلے میں موتیوں کا نیکلس بھی نظر آرہاہے۔ خیال ہے کہ ان کا مومی مجسمہ اس سال کے آخر تک تیارہوجائیگا۔