Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی جنگ کا تباہ شدہ طیارہ مل گیا

لندن.... بحر الکاہل کے دور دراز جزیرے مائیکرو نیشیا میں دوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونے والا ایک طیارہ دریاسے نکال لیا گیا ۔ یہ طیارہ جاپانی ہے اور جاسوسی کرنے والے سمندری طیارے کے فلیٹ میں شامل تھا۔ طیارے کے پر بالکل محفوظ ہیں۔ اسکے علاوہ طیارے کے دیگر حصوںکو بھی پانی سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ اب یہ طیارہ وہاں آنے والے سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ اس کی تصاویر جب انٹرنیٹ پر ڈالی گئیں تو ہر شخص حیران تھا۔ یہ ایک فلم کا سیٹ لگ رہا تھا۔ اس تصویر کو دیکھ کر لوگوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ اسکا پائلٹ بھی ہلاک ہوچکا ہے، جگہ بہت خوبصورت اور بیحد اچھی ہے۔ جس جگہ یہ طیارہ گرا تھا اس جزیرے کا نام پالاﺅ ہے اور یہ ایک ”تنہا“ سیارے کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ پورا جزیرہ انتہائی خوبصورت ہے اور سیاح اسکی خوبصورتی دیکھنے یہاں آتے ہیں۔ صاف ستھرے پانی میں غوطے بھی لگاتے ہیں۔

شیئر: