ملک کے 11 ریجنوں میں غیر یقینی موسمی صورتحال
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے 11 ریجنوں میں غیر یقینی موسمی صورتحال ہے جہاں تیزہوا، گرد وغبار اور بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے رہائشیوں کو ساحلی علاقوں میں بری سفر کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جموم، طائف، تربہ، الخرمہ، بحرہ اور رابغ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گے جن کی بلندی تین میٹر تک پہنچ سکتی ہے جبکہ تیز ہوا کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’یہی صورتحال مدینہ منورہ میں بھی ہے جہاں خیبر، بدر، وادی الفرع میں شام 6 بجے تک تیز ہوا چلے گی جبکہ ینبع اور الرایس کے سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے تمام شہروں میں بھی شام 6 بجے تک گرد آلود ہوا چلے گی اور حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی‘۔
’الباحہ، عسیر، جازان اور دیگر جنوبی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
شمالی علاقوں کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’سرد کی لہر شدت اختیار کرے گی اور متعدد شہروں میں صبح کے وقت درجہ انجماد تک ہوگی‘۔