Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر :کوے نے نومولود کو ہلاک کر دیا

قاہرہ .... کوے نے نومولود کو نوچ نوچ کرہلاک کر دیا ۔ ماں بالکونی میں چھوڑ گئی تھی ۔ عکاظ اخبار نے اس ہولناک واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ مصر کی کمشنری الاسکندریہ کے شمال میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے نومولود جس کی عمر محض 7 دن تھی کو مالش کر نے کے بعد بالکونی میں لٹایا اور گھر کے اندر کسی کام سے چلی گئی ۔ خاتون کام میں مصروف ہو گئی کہ اچانک اسے بالکونی سے بچے کے رونے کی آوازآئی جس پر وہ بھاگ کر وہاں پہنچی تو یہ دیکھ کر دہشت زدہ رہ گئی کہ ایک بڑا کوا اسکے نومولود کو اپنی خطرناک چونچ سے نوچ رہا ہے ۔ خاتون نے اپنے لخت جگر کو اٹھایا اور مدد کےلئے پکارا جس پر اور لوگ بھی وہاں پہنچ گئے ۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کر نے کے بعد اسکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق کوے نے اپنی تیز چونچ سے بچے کی شہ رگ کو کاٹ کھایا تھا ۔ 

شیئر: