ٹورنٹو: کینیڈا کے نوجوان ٹینس اسٹار ڈینس شیپووالوو نے کینیڈین اوپن میں عالمی نمبر2اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ 1974میں بیون بورگ کے بعدکینیڈین کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ڈ ینس نے نڈال کے خلاف3-6،6-4،7-6سے میچ جیتا۔رافیل نڈال اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچ کر عالمی نمبر ون بن سکتے تھے لیکن ڈینس نے ان کا یہ خواب سچ نہ ہونے دیا۔دوسری جانب ومبلڈن چیمپیئن اسٹار راجر فیڈرر نے کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔فیڈرر نے روبرٹو باٹسٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کی مہم کو بھی آگے بڑھایا۔انہوں نے68منٹ کے مقابلے کے بعد 6-4اور6-4سے فتح سمیٹی۔