Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المسورہ کے باشندوں کو مکانات میں واپسی کا حق ہوگا، کمشنر

ریاض .... قطیف کے قائم مقام کمشنر فلاح الخالدی نے واضح کیا ہے کہ العوامیہ قصبے کے المسورہ محلے سے 300سے زیادہ متاثرین کو انکے مکانات سے انکی مرضی پر پڑوس کے محلوں میں بسایا گیا ہے۔ یہ لوگ دہشتگردوں کی سرگرمیوں سے پریشان تھے۔ المسورہ محلے کی تعمیر نو کے بعد انہیں اپنے سابقہ مکانات میں واپسی کا اختیار ہوگا۔ موجودہ مکانات سے انکی منتقلی عارضی ہے۔ اگروہ چاہیں تو اِنہی مکانات میں رہ سکیں گے اور اگر خواہش ظاہر کرینگے تو انہیں اُنکے سابقہ مکانات دیدیئے جائیں گے۔ الخالدی نے توجہ دلائی کہ المسورہ محلے کے مکانات کے انہدام کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکے بعد ہی تعمیرات کا مرحلہ شروع ہوگا۔

شیئر: