جدہ میونسپلٹی نے دسمبر میں 22 ہزار تفتیشی دورے کئے
جمعرات 9 جنوری 2025 13:30
’ضوابط، سلامتی اور صحت اصولوں کی پابندی کے لیے تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران شہر بھر میں 22 ہزار تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے ترجمان محمد بن عبید البقمی نے کہا ہے کہ ’بلدیہ ضوابط، سلامتی اور صحت اصولوں کی پابندی کے علاوہ رہائشیوں کو معیاری زندگی فراہم کرنے کے لیے تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دسمبر میں تفتیشی دوروں کے دوران 227 تجارتی اداروں کو سربمہر کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 15370 صحت مراکز اور7366 تجارتی مراکز کا دورہ کیا ہے‘۔
’شہر بھر میں تفتیشی دوروں میں 10560 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جن پر بعض دکانو ں کو نوٹس جبکہ بعض پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں‘۔