Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی عرنہ سیلابی ریلے میں 4 افراد ڈوب گئے

’وادی نعمان سے سیلابی ریلہ آیا اور سب کو بہا کر لے گیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن میں واقع وادی عرنہ کے سیلابی ریلے میں 4 افراد ڈوب گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متوفی افراد مغرب کی نماز پڑھ کر گیسٹ ہاؤس جارہے تھے  جس کے لیے انہیں وادی عبور کرنا تھا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے رشتہ دار نے بتایا ہے کہ ’وادی نعمان سے سیلابی ریلہ آیا اور سب کو بہا کر لے گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انہوں نے اندازہ لگانے میں غلطی کی، وہ سمجھ رہے تھے کہ سیلابی ریلہ معمولی ہے جسے گزرسکتے ہیں‘۔
’تاہم ابھی وہ گاڑی سمیت وادی میں تھے کہ بڑا سیلابی ریلہ آیا اور سب کو بہا کر لے گیا‘۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے وقت وادیوں سے دور رہا جائے۔

شیئر: