Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر کے وزیر صنعت کا استعفیٰ نامنظور

ممبئی۔۔۔۔شیوسینا لیڈر اور مہا راشٹر کے وزیرِ صنعت سبھاش ڈیسائی نے ایم آئی ڈی سی زمین گھوٹالے کے الزام کے بعد آج یہاں اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے حوالے کردیا جسے وزیر اعلیٰ نے نامنظور کردیا۔ وزیر صنعت پر الزام ہے کہ انہوں نے ناسک میں 12ہزار ایکڑ پر مشتمل ایم آئی ڈی سی کی زمین نجی ملکیت میں لے رکھی ہے جبکہ ممبئی جھونپڑپٹی کی ایس آر اے اسکیم گھوٹالے میں بی جے پی وزیر پرکاش مہتا کا نام سامنے آنے پر استعفیٰ پیش کیا جسے فڑنویس نے قبول نہیں کیا۔واضح ہوکہ سبھاش ڈیسائی سینیئر وزیر ہیں اور ان پر ناسک میں 12ہزار ایکڑ پر مشتمل ایم آئی ڈی سی کی زمین ترقیات کیلئے دینے کا الزام ہے۔ ان پر ریاستی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے نے الزام لگایا تھا اور استعفے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جاسکے۔

شیئر: