شاہ سلمان کی یوم آزادی پر صدر ممنون کو مبارکباد
جدہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر ممنون حسین کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام میں برادر پاکستانی عوام اور ملک کیلئے مزید ترقی و خوشحالی اور صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ممنون حسین کے نام تہنیتی پیغام ارسال کرکے انہیں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔