Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار پراتیک کا ترک نشہ کی جدوجہد پر کالم

 
بالی وڈ اداکار پراتیک ببر نے منشیات کی عادت چھوڑنے کے لئے اپنی جدوجہد پر کالم لکھ دیا۔ ان کا یہ کالم ہندوستانی اخبار میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ صرف 12سال کی عمر میں جب وہ اسکول جاتے تھے ،انہیں منشیات کی لت لگ گئی تھی۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر بھنگ اور کوکین کا استعمال کرتے تھے۔ ایک بار انہوں نے ان نشہ آور اشیاءکی بہت زیادہ مقدار لے لی جس کے بعد ان کے والدین نے انہیں بحالی کے مرکز میں داخل کروایا جہاں ماہر نفسیات سے ملنے والی مثبت رہنمائی سے ان میں زندگی کی امنگ جاگی اور انہیں نشے جیسی لعنت کے خلاف جدوجہد کے لئے ہمت ملی۔انہوں نے اپنا مکمل علاج کروایا اور اب ہمیشہ کے لئے ان کی منشیات کی عادت چھوٹ چکی ہے۔ وہ صحت منداور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔وہ اس کالم کے ذریعے نشے کی عادت میں مبتلا لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نشے کی لت سے چھٹکارا ممکن ہے ۔بس رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کو بحالی کے مرکز میں داخل ہو کر ماہر نفسیات سے ضرور رجوع کرنا چاہئے اور اپنا مکمل علاج کرانا چاہئے تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ صحت مند زندگی بسر کر سکیں اور معاشرے کے اہم رکن بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار نبھا سکیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: